لوئی ویل ایئرپورٹ باکسرمحمد علی کے نام سے منسوب

0

لوئی ویل(امت نیوز) امریکی ریاست کینٹکی کے حکام نے لوئی ویل (Louisville) انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے باکسنگ چیمپیئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کے بورڈ نے ووٹنگ کے ذریعے یہ فیصلہ کیا۔دی ہِل کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ حکام محمد علی کے اہلخانہ سے ان کا نام استعمال کرنے کی اجازت لینے کے حوالے سے کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ بس ہونے کو ہے۔واضح رہے کہ باکسنگ چیمپیئن محمد علی 3 جون 2016 کو انتقال کرگئے تھے، لوئی ویل ان کا آبائی شہر ہے جہاں انہیں دفن کیا گیا۔میئر گریگ فشر کا کہنا ہے کہ محمد علی نے اپنی باکسنگ کے ساتھ ساتھ اسلام قبول کرنے کے اپنے کھلے عام فیصلے سے بھی پوری دنیا کے لوگوں کو متاثر کیا۔لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام محمد علی ایئرپورٹ رکھنے کا عمل رواں برس جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More