روحانی نسخے-مشکلات کا حل

0

مولانا عمر پالن پوریؒ ہندوستان کے جید عالم، عالم اسلام کے نامور داعی اور صاحب نسبت بزرگ گزرے ہیں۔ ان کے مجرب روحانی نسخوں کا مجموعہ ان کے بیٹے مولانا یونس پالن پوری نے جمع کیا ہے۔ اس کے منتخب حصے نذر قارئین ہیں۔
قبولیت ِدعاء کا عمل
حضرت سعید بن جبیرؒ فرماتے ہیں کہ مجھے قرآن کریم کی ایک ایسی آیت معلوم ہے کہ اس کو پڑھ کر آدمی جو دعا کرتا ہے، قبول ہوتی ہے پھر یہ آیت تلاوت فرمائی۔
ترجمہ: ’’آپ کہئے! کہ اے خدا! آسمان اور زمین کے پیدا کرنے والے باطن اور ظاہر کے جاننے والے آپ ہی (قیامت کے روز) اپنے بندوں کے درمیان ان امور میں فیصلہ فرما دیں گے، جن میں وہ باہم اختلاف کرتے تھے۔‘‘ (پارہ24 آیت 46 سورۃ الزمر) (قرطبی، معارف القرآن جلد 7 صفحہ 566)
فائدہ: ہاتھ اٹھانے کے بعد اول حمد و ثناء کرے، اس کے بعد درود شریف پڑھے اور مذکورہ آیت کو پڑھے، پھر اپنی مطلوبہ دعا مانگے، حق تعالیٰ نے چاہا تو دعا قبول ہوگی۔
ایک اور مجرب عمل
مشائخ و علماء نے ’’حسبنا اللہ ونعم الوکیل‘‘ پڑھنے کے فوائد میں لکھا ہے کہ اس آیت کو ایک ہزار مرتبہ جذبہ ایمان اور انقیاد کے ساتھ پڑھا جائے اور دعا مانگی جائے تو رب تعالی رد نہیں فرماتا، ہجوم افکار اور مصائب کے وقت اس کا پڑھنا مجرب ہے۔
ترجمہ: ’’کافی ہے میرے لئے خدا تعالیٰ اور وہ اچھا کارساز ہے۔‘‘ (معارف القرآن جلد2ص 244)
وظیفہ خاص حضرت شاہ ابرارالحقؒ
اول آخر دورد شریف گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھیں اس کے بعد یہ آیت
حسبنا اللہ ونعم الوکیل
درج ذیل مقاصد میں سے جس کیلئے پڑھیں کامیابی ہوگی۔
(1) برائے حفاظت از شرور و فتن (341) مرتبہ پڑھیں۔
(2) برائے وسعت رزق و ادائے قرض (308) مرتبہ پڑھیں۔
(3) برائے تکمیل خاص کام (111) مرتبہ پڑھیں۔
(4) برائے کفالت از مصائب و پریشانی (140) مرتبہ پڑھیں۔
(بیان فرمودہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحبؒ)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More