روحانی نسخے-مشکلات کا حل

0

مولانا عمر پالن پوریؒ ہندوستان کے جید عالم، عالم اسلام کے نامور داعی اور صاحب نسبت بزرگ گزرے ہیں۔ ان کے مجرب روحانی نسخوں کا مجموعہ ان کے بیٹے مولانا یونس پالن پوری نے جمع کیا ہے۔ اس کے منتخب حصے نذر قارئین ہیں۔
نظر بد دور کرنے کا مسنون وظیفہ
ابن عساکرؒ میں ہے کہ جبرائیل علیہ السلام حضور اقدسؐ کے پاس تشریف لائے۔ آپؐ اس وقت غمزدہ تھے۔ سبب پوچھا تو آپؐ نے فرمایا: حسنؓ و حسینؓ کو نظر لگ گئی ہے۔ فرمایا: یہ سچائی کے قابل چیز ہے، نظر واقعی لگتی ہے۔ آپؐ نے یہ کلمات پڑھ کر انہیں پناہ میں کیوں نہ دیا؟ حضور اقدسؐ نے پوچھا: وہ کلمات کیا ہیں؟ فرمایا: یوں کہئے:
اللھم ذا السلطان العظیم و المن القدیم ذا الوجہ الکریم ولی الکلمات التامات و الدعوات المستجابات عاف الحسن و الحسین من انفس الجن و اعین الانس
ترجمہ: اے اللہ! آپ عظیم بادشاہت کے مالک ، قدیم احسان کرنے والے، صاحب وجہ کریم اور کلمات تامہ اور مستجاب دعائوں کے مالک ہیں، آپ حسنؓ و حسینؓ کو جنوں اور انسانوں کی نظر بند سے عافیت میں رکھئے۔
حضور اقدسؐ نے یہ دعا پڑھی تو اسی وقت دونوں بچے اٹھ کھڑے ہوئے اور آپؐ کے سامنے کھیلنے کودنے لگے۔ حضور اقدسؐ نے فرمایا: لوگو! اپنی جانوں کو، اپنی بیویوں کو اور اپنی اولاد کو اسی پناہ (دعائے جبرائیل) کے ساتھ پناہ دیا کرو، اس جیسی اور کوئی پناہ کی دعا نہیں۔ (تفسیر ابن کثیر جلد ۵ ص ۴۱۶)
فائدہ: اول آخر درود شریف پڑھ کر مذکورہ بالا دعا تین مرتبہ پڑھیں اور مریض پر دم کریں۔ یہ عمل ایک مجلس میں تین مرتبہ کریں۔ دعا کے اندر جہاں حضرت حسن و حسینؓ کا نام ہے، ان کی جگہ پر موجود مریض کا نام لیں۔ مثلا عاف الحسن والحسین کی جگہ موجود مریض بچہ جس کا نام ہے۔ فرض کرو ’’احسان‘‘ تو پڑھیں گے ’’عاف احسان‘‘ من انفس الجن و اعین الانس۔(جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More