جیل میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی

0

لاہور(امت نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی آج ہسپتال میں طبی معائنہ کرایاجائے گا۔نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ میں کہ ‎نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں اور انہیں منگل کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا جارہا ہے۔ ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں کہ میاں نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں لیکن مجھے اور ہماری فیملی کو اس حوالے سے آگاہ تک نہیں کیا گیا۔اورابھی تک ہمیں میڈیکل بورڈ کی رپورٹس بھی نہیں ملی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جیل حکام کےسے درخواست کے بعد ہم نے وزارت داخلہ کو بھی لکھا ہے۔ادھر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی قائد نواز شریف کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی اطلاعات پر اظہار تشویش کیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس نہ دینا پنجاب حکومت، محکمہ داخلہ کا منفی رویہ اور بیمار انتقامی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی اطلاعات ملی ہیں جن پر ہمیں سخت تشویش ہے، تاحال ہمیں نواز شریف کی صحت اور ان کے جیل سے ہسپتال منتقل کئے جانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی جس پر ہم فکر مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد کی صحت اور ان کی ہسپتال منتقلی کی خبروں کی اطلاعات پر اندرون اور بیرون ملک کارکنان میں سخت اضطراب ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جیل حکام کی جانب سے نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والے دو میڈیکل بورڈز کی رپورٹس بھی تاحال نہیں دی گئیں۔ سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکام کی جانب سے ان میڈیکل رپورٹس کو نہ دینے کے پیچھے کیا منطق ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے تمام صورتحال سے آگاہ کرنے اور ان کے علاج معالجہ کے لیے بلا تاخیر ضروری اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان کی جانب سے ایک ٹویٹ میں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کے چیک اپ کیلئے قائم کیے جانے والے میڈیکل بورڈ نے 16 جنوری کو سابق وزیر اعظم کا معائنہ کیا لیکن ابھی تک اس کی رپورٹ نہ تو فیملی کو اور نہ ہی مجھے دی گئی ہے۔ نواز شریف کی صحت کی صورتحال کا تقاضا ہے کہ حکام اس پر فوری ایکشن لیں، یہ معاملہ ایمرجنسی کا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More