دافع جذام وغیرہ
ابن قتیبہؒ نے کہا ہے کہ ایک جذامی نے جس کا گوشت بالکل گرنے لگا تھا، کسی بزرگ سے شکایت کی۔ انہوں نے یہ آیت پڑھ کر تھتکارا، نئی کھال نکل آئی اور وہ اچھا ہو گیا۔
وَاَیُّوْبَ اِذْ … تا… الٰرَّحِمیْنَ (83) (83:21)
نیز… کلبیؒ سے ایک شخص نے حکایت بیان کی ہے کہ مجھ کو برص ہوگیا تھا، کسی کے پاس نہ بیٹھ سکتا تھا کہ ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی، انہوں نے یہ آیت پڑھ کر فرمایا منہ کھول، میں نے منہ کھول دیا، انہوں نے میرے منہ میں تھوک دیا، حق تعالیٰ نے شفا بخش دی، آیت یہ ہے۔
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرُحِیمِ اَّنِیّ قَدْ… تا … اِنْ کُنتُم مُّوْمِنِیْنَ (49)، (49:3)
دفع خارش
کسی شخص کو خارش ہو گئی تھی اور کسی تدبیر سے فائدہ نہ ہوتا تھا، ایک قافلہ کے ساتھ مکہ کو چلا اور چلنے سے عاجز ہو کر قافلہ سے پیچے رہ گیا۔ حضرت علیؓ کے مزار پر ٹھہر گیا، حضرت علیؓ کو خواب میں دیکھا اور اپنے مرض کی شکایت عرض کی، آپؓ نے یہ آیت پڑھی۔
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیم فِکَسَوْنَا الْعِظٰمَ… تا … اَحْسَنُ الْخٰلِقِینَ (14) (14:23)
صبح کو اچھا خاصا اٹھا۔
دفع داد
ایک دھاگہ لے کر اس میں یہ آیت تین بار پڑھ کر تین گرہ لگا دے اور وہ دھاگہ مریض کے باندھ دیا جائے۔
وَمَثَلُ کَلِمَۃٍ … تا… لَھَا مِنْ قَرَارٍِ (26-14)
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post