جب کسی بیمار کی عیادت کرے
جب کسی بیمار کے پاس عیادت کے لئے جائے تو اس سے خطاب کرکے کہے۔
-1 لا باس طھور ان شاء اللہ (بخاری)
ترجمہ: (اس بیماری سے تمہیں) کوئی نقصان نہ ہو انشاء اللہ یہ تمہارے لئے (گناہوں سے) پاکی کا سبب ہوگا۔
نیز سات مرتبہ یہ دعا دے
-2 اسأل اللہ العظیم رب العرش العظیم ان یشفیک
ترجمہ: وہ اللہ جو خود عظمت والا ہے اور عظمت والے عرش کا مالک ہے، میں اس سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہیں شفا عطا فرما دے۔
اپنا دایاں ہاتھ مریض پر رکھ کر یہ دعا بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔
-3 اذھب البأس رب الناس واشف انت الشافی لا شفاء الا شفاء ک شفاء لا یغادر سقماً۔ (بخاری)
ترجمہ: اے تمام انسانوں کے پروردگار! تکلیف دور فرما دیجئے اور شفا عطا فرما دیجئے، آپ شفا دینے والے ہیں۔ آپ کے سوا کوئی شفا نہیں دے سکتا۔ ایسی شفا دیجئے جو بیماری کا کوئی حصہ نہ چھوڑے۔
نیز یہ دعا بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔
– 4 بسم اللہ ارقیک من کل شیٔ یؤذیک ومن شر کل نفس او عین حاسد، اللہ یشفیک بسم اللہ ارقیک (مسلم، ترمذی، نسائی)
2ترجمہ: اللہ کے نام سے میں تم پر پھونکتا ہوں، ہر اس چیز سے جو تمہیں تکلیف دینے والی ہو اور ہر ذی روح کے شر سے اور حاسد کی آنکھ کے شر سے اللہ تمہیں شفا دے، میں اللہ کے نام سے تم پر پھونکتا ہوں۔
Prev Post