بالائی علاقوں میں کل سے بارشوں کےنئے سلسلے کی پیشگوئی

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالائی علاقوں میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکی پیشگوئی کردی گئی ۔محکمہ موسمیات کےمطابق 5 اگست سے شروع ہونے والا بارشوں کاسلسلہ 3 سے 4 دن جاری رہے گا۔اس کےعلاوہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ہفتہ وار موسمیاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کےمطابق بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ دو روز میں مضبوط ہوگا۔ بالائی علاقوں میں ایک سےدو شدید بارشیں بھی متوقع ہیں۔ کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات نےکہاہےکہ کراچی والے بارش کا ابھی مزید انتظار کریں۔ کراچی میں اس ہفتے بھی بادل برسنے کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کےمطابق مون سون کاسسٹم کمزورہے، کراچی میں موسم اچھا رہے گا اورہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More