روحانی نسخے-مشکلات کا حل

0

رزق میں برکت کے لیے
مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوریؒ نے فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکیؒ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 38 پڑھا کرے، وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے۔ آیت مندرجہ ذیل ہے۔ (معارف القرآن جلد 7ص 687)
آیت کا ترجمہ: ’’خدا تعالیٰ (دنیا میں) اپنے بندوں پر مہربان ہے، جس کو (جس قدر) چاہتا ہے، روزی دیتا ہے اور وہ قوت والا اور بردست ہے۔‘‘
تکلیف اور درد کیلئے نبویؐ نسخہ
حضرت عثمانؓ فرماتے ہیں کہ حضور اکرمؐ نے ایک جماعت یمن بھیجی اور ان میں سے ایک صحابیؓ کو ان کا امیر بنا دیا، جن کی عمر سب سے کم تھی، وہ لوگ کئی دن تک وہاں ہی ٹھہرے رہے اور نہ جا سکے۔ اس جماعت کے ایک آدمی سے حضور اقدسؐ کی ملاقات ہوئی، حضورؐ نے فرمایا: اے فلانے! تمہیں کیا ہوا؟ تم ابھی تک کیوں نہیں گئے؟ اس نے عرض کیا: حضورؐ! ہمارے امیر کے پاؤں میں تکلیف ہے۔ چنانچہ آپ اس امیر کے پاس تشریف لے گئے اور
بسم اللہ وباللہ اعوذ باللہ وقدرتہ من شرما فیھا
ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ کی ذات اور اس کی قدرت کے ساتھ دنیا کے تمام شر سے پناہ پکڑتا ہوں۔
سات مرتبہ پڑھ کر اس آدمی پر دم کیا، وہ آدمی (اسی وقت) ٹھیک ہو گیا۔ (حیاۃ الصحابہ جلد 2ص 78)
فائدہ: کسی بھی قسم کی تکلیف میں مبتلا شخص پر مذکورہ بالا دعا کو اول آخر درود شریف پڑھ کر سات مرتبہ پڑھیں اور دم کریں، ان شاء اللہ درد جاتا رہے گا۔
روزی میں برکت کیلئے نبویؐ نسخہ
جو آدمی گھر میں داخل ہوکر سلام کرے، چاہے گھر میں کوئی ہو یا نہ ہو، پھر ایک مرتبہ درود شریف پڑھے اور ایک مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھے تو روزی میں برکت پائے۔ (حصن حصین)
فائدہ: اس عمل سے رزق و روزی میں وسعت و برکت ہوگی، گھر اور کاروبار میں ترقی ہوگی۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More