روحانی نسخے-مشکلات کا حل

0

دعا کی قبولیت کیلئے چند کلمات
حضرت سعید ابن مسیبؒ فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ مسجد میں آرام کررہا تھا کہ اچانک غیب سے آواز آئی:
اے سعید مندرجہ ذیل کلمات پڑھ کر تو جو دعا مانگے گا حق تعالیٰ قبول کرے گا۔
اللھم انک ملیک مقتدر ما تشآء من امر یکون
ترجمہ: ’’اے اللہ آپ مالک وصاحب اقتدار ہیں جو چاہتے ہیں وہ ہو جاتا ہے۔‘‘
حضرت سعید بن مسیبؒ فرماتے ہیں کہ ان جملوں کے بعد میں نے جو دعا مانگی ہے، وہ قبول ہوئی ہے۔ (روح المعانی فی تفسیر ملیک مقتدر)
فائدہ: بندہ محمد یونس پالنپوری اپنے لئے مندرجہ ذیل دعا مانگتا ہے۔
اللھم انک ملیک مقتدر ما تشاء من امر یکون فاسعدنی فی الدارین و کن لی ولا تکن علی و آتنی فی الدنیا حسنہ و فی الاخرۃ حسنۃ و قنی عذاب النار
ترجمہ: ’’اے اللہ آپ مالک و صاحب اقتدار ہیں جو چاہتے ہیں وہ ہو جاتا ہے، مجھے دنیا و آخرت کی سعادتیں عطا فرمایئے، آپ میرے مددگار ہو جایئے، نہ کہ میرے خلاف۔ مجھے دنیا آخرت کی بھلائیاں عطا فرمایئے اور جہنم کے عذاب سے بچایئے۔‘‘
مذکورہ دعا کو حق تعالیٰ میرے لئے میرے بیوی بچوں کے لئے اور پوری امت کے لئے قبول فرما دے۔ آمین۔
لانہ ملیک مقتدر
ترجمہ: اس لئے کہ وہ ملیک مقتدر ہے۔
لڑکا خوبصورت پیدا ہو
اگر کوئی عورت حمل کے زمانے میں خربوزہ بکثرت استعمال کرے تو لڑکا خوبصورت اور تندرست پیدا ہوگا۔ (طب نبوی ص76) (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More