غلام سرور کابینہ کمیٹی توانائی کی سربراہی سے فارغ

0

اسلام آباد (ایجنسیاں) کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نوکردی گئی ۔وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ وزیر خزانہ اسد عمر کو اس عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان تشکیل نو کے بعد کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔توانائی کمیٹی کے دیگر ممبران میں پاور، منصوبہ بندی اور ریلوے کے وفاقی وزراء شامل ہوں گے۔ توانائی کمیٹی میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و انڈسٹری عبدالرزاق داؤد بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More