آج کی دعا

0

دشمن سے خوف کے موقع پر
اَللّٰھُمَّ اِلٰہَ جِبْرَئِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ وَاِلٰہَ اِبْرَاھِیْمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَاِسْحٰقَ عَافِنِیْ وَلَاتُسَلِّطَنَّ اَحَدًا مِّنْ خَلْقِکَ عَلَیَّ بِشَیٍْئٍ لَّاطَاقَۃَ لِیْ بِِہٖ ۔ (حصن حصین)
ترجمہ: یا اللہ ! اے جبرئیل، میکائیل اسرافیل، (علیہم السلام) کے معبود، اور اے ابراہیم، اسماعیل اور اسحاق (علیہم السلام) کے معبود، مجھے عافیت عطا فرمائیے اور اپنی مخلوق میں سے کسی کو مجھ پر کسی ایسی چیز کے ساتھ مسلّط نہ فرمائیے جس کے مقابلے کی مجھ میں طاقت نہ ہو۔(حصن حصین )
جب کسی صاحب اقتدار کا خوف ہو
جب حکومت یا کسی صاحب اقتدار کی طرف سے کوئی خطرہ ہو تو یہ کلمات کہے :
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ سُبْحَانَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ عَزَّ جَارُکَ وَجَلَّ ثَنَاؤُکَ وَلَااِلٰہَ غَیْرُکَ۔(ابن السنی ص 93 )
ترجمہ : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو حلم اور کرم والا ہے، پاک ہے ساتوں آسمانوں اور عرش عظیم کا پروردگار تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تیری پناہ زبردست ہے، تیری تعریف عظمت والی ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More