برائے فالج
ابن قتیبہؒ نے ایک مفلوج سے نقل کیا ہے کہ میں نے زمزم کے پانی سے دوات درست کر کے اور اس سے ایک برتن میں:
بِسْمِ اﷲِ الَرّحَْمٰنِ الرّحیمِ ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ… تا … العَزِیزُ الحَکِیمُ (24-22- 59)
اور
وَنُنَزِّلُ … تا… وَ رَحْمَۃٌ لِلْمُؤْمِنِیْنَ (82-17)
لکھ کر زمزم سے دھو کر پی لی۔ حق تعالیٰ نے شفاء عطا فرمائی۔
دفع گنجاپن
کسی گنجے پر یہ آیت پڑھ کر تھتکار دیا گیا تھا، تو وہ اچھا ہو گیا:
وَنُنَزِّلُ … تا… وَ رَحْمَۃٌ لِلْمُؤْمِنِیْنَ (82-17)
پتھری نکالنے کیلئے
ابن کلبیؒ سے روایت ہے کہ اصبہان میں کسی بزرگ کو گردے کی بیماری ہو گئی تھی انہوں نے یہ لکھا:
بِسْمِ اﷲِ الرّحَْمٰنِ الرّحیمِ … وَقَدِمْنَا اِلٰی … تا … ھَبَاَئً مُّنْبَثًّا (6-5-56)
وَحُمِلَتِ الْاَرضُ … تا … یَوْمئِذِ وَاھِیَۃٌ ( الحاقہ : 16-14)
اور پانی سے دھو کر پیا تو پتھری نکل گئی اور باآسانی پیشاب کھل گیا۔
ایضاً یہ آیت لکھ کر پئیں۔
وَاِذِ اسْتَسْقَیٰ … تا … فِی الْاَرْض مُفْسِدِینَ (60-2) (جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post