سفر سے واپسی پر
جب کوئی شخص سفر سے واپس آئے اور اپنے وطن کی علامتیں نظر آنے لگیں تو یہ کلمات کہے:
ٰائِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ، لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ
ترجمہ : ہم سفر سے لوٹ آئے، ہم گناہوں سے توبہ کرتے ہیں، ہم (ہر حال میں) عبادت گزار ہیں اور اپنے پروردگار کی حمد و ثنا کرتے ہیں۔
بلکہ بہتر یہ ہے کہ گھر میں داخل ہونے تک مسلسل یہ کلمات کہتا رہے۔
اگر لیٹنے کے بعد نیند نہ آئے
اگر بستر پر لیٹنے کے بعد نیند نہ آئے تو یہ دعا پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ غَارَتِ النُّجُوْمُ وَھَدَأَتِ الْعُیُوْنُ وَاَنْتَ حَیٌّ قَیُّوْمٌ لاَّ تَأْخُذُکَ سِنَۃٌ وَّلاَ نَوْمٌ، یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ! اِھْدِیْٔ لَیْلِیْ وَاَنِمْ عَیْنِیْ (حصن حصین)
ترجمہ: یااللہ! ستارے چھپ گئے اور آنکھیں پرسکون ہوگئیں، آپ حیّ و قیوم ہیں، آپ کو نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند، اے حیّ و قیوم، میری رات کو پرسکون بنا دیجیے اور میری آنکھ کو نیند عطا فرما دیجیے۔
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post