امام ابن خزیمہؒ کی دعا

0

علامہ ابن جریرؒ، علامہ ابن خزیمہؒ، علامہ محمد بن نصر مروزیؒ اور علامہ محمد بن ہارون رویانیؒ جیسے نامور علمائے کرام نے خود کو دینی تعلیم کے لئے مختص کیا ہوا تھا، اس کے لیے انہیں بڑی مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ان کے پائوں کبھی ڈگمگائے نہیں۔ کئی دفعہ نوبت فاقوں تک جا پہنچی، مگر وہ لوگ ایک عظیم مقصد کے لئے سب کچھ جھیلتے رہے۔
ایک موقع پر ان ائمہ کرامؒ کا سارا راشن ختم ہو گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بھوک کی شدت بڑھنے لگی۔ باہمی مشاورت سے وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ قرعہ اندازی کی جائے، جس کے نام قرعہ نکلے، وہ کسی سے اپنی صورت حال کا تذکرہ کرے۔ قرعہ فال ابن خزیمہؒ کے نام نکلا۔
ابن خزیمہؒ کہنے لگے: میں کسی سے ذکر کرنے کے بجائے سب سے بڑے دربار میں التجا کروں گا، جہاں سے کوئی نامراد نہیں لوٹتا۔ انہوں نے نوافل ادا کرنے شروع کر دیئے۔ اس دوران دروازے پر دستک ہوئی۔ انہوں نے دروازہ کھولا تو سامنے حاکم مصر کے نمائندے کھڑے تھے، وہ پوچھنے لگے: محمد بن نصر کون ہے؟
انہوں نے بتایا کہ یہ محمد بن نصر ہیں۔ انہوں نے ایک تھیلی نکالی، اس میں پچاس درہم تھے۔ وہ ان کے حوالے کی، پھر پوچھا: محمد بن جریر کون ہے؟ پچاس درہم ان کو بھی دیئے۔ ان لوگوں نے حیرانی سے پوچھا: امیر کو ہمارے بارے میں کیسے پتا چلا۔
حاکم مصر کے نمائندوں نے بتایا کہ گزشتہ دن وہ آرام کر رہے تھے کہ انہیں خواب میں بتایا گیا کہ فلاں جگہ پر ہمارے کچھ بندے بھوکے ہیں، ان کے کھانے کا انتظام کرو۔ انہوں نے یہ درہم بھیجے ہیں اور وہ آپ لوگوں سے حلف لینا چاہتے ہیں کہ جب یہ ختم ہو جائیں تو آپ اپنے کسی نمائندے کو ان کے پاس بھیج دیں۔ (وقفات مع سلفنا الصالح: 318)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More