اولاد کی شادی میں برکت ہو
پارہ 19، سورۃ الفرقان کی آیت نمبر 54
ترجمہ: ’’اور وہ ایسا ہے جس نے پانی سے (یعنی نطفہ سے) آدمی کو پیدا کیا اور پھر اس کو خاندان والا اور سسرال والا بنایا اور (اے مخاطب) تیرا پروردگار بڑی قدرت والا ہے۔‘‘
فائدہ: اگر آپ کے بیٹے کا عقد نہ ہوتا ہو تو آپ اپنی اس مراد کے لیے 21 دن تک 313 دفعہ (اس آیت مبارکہ کو) پڑھیں۔ رشتے میں برکت کے لئے بھی اس کا پڑھنا مفید ہے۔
عمل برائے استخارہ
پارہ 29، سورۃ الملک کی آیات نمبر 13اور 14
ترجمہ: ’’اور تم لوگ چھپا کر بات کہو یا پکار کر (اس کو سب خبر ہے، کیوں کہ) وہ دلوں تک کی باتوں سے خوب واقف ہے (اور بھلا) کیا وہ نہ جانے گا جس نے پیدا کیا ہے اور وہ باریک بین (اور) پورا باخبر ہے۔‘‘
فائدہ: عشاء کی نماز کے بعد 2 رکعت نفل نماز استخارہ کی نیت سے پڑھیں، اس کے بعد ان آیات کو 101 دفعہ پڑھ کر بغیر بات کچھ کیے سو جائیں، حق تعالیٰ نے چاہا تو مقصد واضح ہوگا۔
ہر مشکل آسان ہو
پارہ 21، سورۃ الروم کی آیت نمبر 5
ترجمہ: ’’مسلمان خدا تعالیٰ کی اس امداد پر خوش ہوں گے، وہ جس کو چاہے غالب کر دیتا ہے اور وہ زبردست ہے، رحیم ہے۔‘‘
فائدہ: ہر جائز مراد کے لیے اور ہر مشکل کی آسانی کے لیے اس آیت کو 113 دفعہ پڑھیں۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post