پاگل پن اور جملہ دماغی امراض کیلئے
پارہ 30، سورۃ التکویر کی آیات 20 تا 29
ترجمہ: (جبرائیلؑ) جو قوت والے ہیں (اور) مالک عرش کے نزدیک ذی رتبہ ہیں اور وہاں یعنی آسمانوں میں ان کہنا مانا جاتا ہے اور امانت دار ہیں کہ وحی کو صحیح صحیح پہنچا دیتے ہیں، تمہارے ساتھ کے رہنے والے (محمدؐ) مجنون نہیں ہیں۔ انہوں نے اس فرشتے کو اصلی صورت میں آسمان کے صاف کنارے پر بھی دیکھا ہے اور یہ پیغمبر مخفی بتلائی ہوئی وحی کی باتوں پر بخل کرنے والے بھی نہیں اور یہ قرآن کسی شیطان مردود کی کہی ہوئی بات نہیں ہے، جب یہ بات ثابت ہے تو تم لوگ اس بارے میں کدھر کو چلے جا رہے ہو، بس یہ تو بالعموم دنیا جہاں والوں کیلئے ایک نصیحت نامہ ہے اور بالخصوص ایسے شخص کیلئے جو تم میں سے سیدھا چلنا چاہے اور تم بدون خدائے رب العلمین کے چاہے کچھ نہیں چاہ سکتے۔‘‘
فائدہ: اگر کسی شخص پر شبہ ہوکہ اس کا دماغی توازن بگڑتا جا رہا ہے یا اپنی اصل حالت میں نہیں ہے یا شبہ ہو کہ کسی نے اس کو کچھ کردیا ہے تو اس آیت کو (41) دفعہ پانی پر دم کرکے پلائیں۔
خوبصورت اولاد عطا ہو
سورۃ الکوثر مکمل تعوذ و تسمیہ کے ساتھ۔
ترجمہ: ’’بے شک ہم نے آپ کو کوثر (ایک حوض کا نام ہے اور ہر خیر کثیر بھی اس میں داخل ہے) عطا فرمائی ہے، سو (ان نعمتوں کے شکر یہ میں) آپ اپنے پرودگار کی نماز پڑھئے اور قربانی کیجئے، بالیقین آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان ہے۔‘‘
فائدہ: اگر آپ اولاد سے مرحوم ہیں تو روزانہ ایک سو ایک دفعہ سورۃ الکوثر مع تسمیہ و تعوذ کے پڑھیں۔ باری تعالیٰ نے چاہا تو کامیابی ہوگی۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post