فرشتوں کی عجیب دنیا

0

خدا کے پندرہ گھر
(حدیث) حضرت لیث بن معاذؒ (تابعی) فرماتے ہیں کہ جناب رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) (خدا تعالیٰ کے) پندرہ گھروں میں سے یہ کعبہ پندرہواں گھر ہے۔ ان گھروں میں سے سات آسمان میں ہیں اور سات آخری زمین تک ہیں، ان سب سے اوپر بیت المعمور ہے، جو عرش کے قریب ہے۔ ہر گھر کا ایک حرم ہے، جس طرح سے اس کعبہ کا حرم ہے۔ اگر ان میں سے کوئی گھر (مثال کے طور پر) گر پڑے تو آخری زمین تک ایک دوسرے کے اوپر گرے گا (یعنی تمام گھر ایک دوسرے کے اوپر نیچے بالکل سیدھ میں ہیں) ہر گھر کیلئے اہل سماوات اور اہل ارض سے کچھ حضرات ایسے ہیں، جو ان کو آباد رکھتے ہیں جیسا کہ اس کعبہ کو آباد رکھتے ہیں۔ (ازرقی، کتاب مکہ فاکہی، درمنثور)
تہلیل پڑھتے ہوئے اترنا
حضرت عثمان بن یسارمکیؒ فرماتے ہیں: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ خدا تبارک و تعالیٰ جب ارادہ فرماتے ہیں کہ فرشتوں میں سے کسی ایک کو زمین میں اپنے کسی کام کے لئے روانہ کریں تو وہ فرشتہ خدا عزوجل سے اس کعبہ کے طواف کی اجازت طلب کرتا ہے (اور اس کو اجازت عنایت فرمائی جاتی ہے تو وہ اس کے شکرانے اور خوشی کے طور پر آسمان سے) کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے نیچے اترتا ہے۔ (ازرقی)
(فائدہ) اس طرح کی ایک روایت قریب ہی گزر چکی ہے اسے بھی ملاحظہ فرما لیا جائے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More