آج کی دعا

0

سورۂ فاتحہ سے پہلے
سورۂ فاتحہ شروع کرتے وقت تعوذ (اَعُوْذُبِاللّٰہ پڑھنا) مسنون ہے۔ اس کا مشہور جملہ تو اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِہے۔ لیکن مندرجہ ذیل جملہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، لہٰذا یہ بھی پڑھا جاسکتا ہے بلکہ کبھی کبھی پڑھنا چاہئے:
اَعُوْذُبِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ ھَمْزِہ وَنَفْخِہ وَنَفْثِہ ۔(ترمذی، ابودائود)
ترجمہ: میں خوب سننے جاننے والے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں مردود شیطان سے، اس کے کچوکے سے اور اس کی جھاڑ پھونک سے۔
تکبیر تحریمہ کے بعد
تکبیر تحریمہ کے بعد عموماً سبحانک اللھم الخ پڑھا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ دعا بھی نفلی نمازوں میں پڑھ سکتے ہیں۔
اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا وَّسُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلاً۔ ۔
ترجمہ: اللہ بڑا ہے، سب سے بڑا، اور تعریف اللہ کی ہے بہت زیادہ اور ہم صبح وشام اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More