دفع نکسیر
کسی عورت کی نکسیر جاری ہو گئی تھی۔ ایک بزرگ نے یہ آیتیں لکھ کر بندھوا دی تھیں تو وہ شفایاب ہوگئی۔
وَقِیلَ یَا اَرْضُ … تا … لِلْقَوْمِ الظَّالِمِینَ ( 44-11)
قُلْ اَرَئَیْتُمْ … تا … بِمَآئِ مَّعِیْنِ (30-27)
ابن عیینہؒ سے منقول ہے کہ آیات مذکورہ سلسل البول (پیشاب نہ رکنے) کیلئے بھی مفید ہیں۔
پیشاب بند ہوجائے
ابن کلبیؒ نے لکھا ہے کہ کسی شخص کا پیشاب رک گیا، ایک فاضل نے یہ آیت لکھ کر باندھ دی تو شفا ہوگئی۔
فَفَتحْنَا ابوَابَ … تا … قَدْ قُدِرَ (12-11-54)
درد حلق
اَوَلَمْ یرَ الَّذِینَ … تا … اَفَلَا یُوْمِنُونَ (30-21)
قَالَ مَن یُحْیِ … تا … وَاِلَیْہِ تُرْجَعُونَ (83-78-36)
برائے شکست دشمن
ابن کلبیؒ سے منقول ہے کہ مجھ سے ایک ثقہ شخص نے بیان کیا کہ کسی کافر بادشاہ نے اہل اسلام کے کسی شہر کا محاصرہ کیا، ان لوگوں میں کوئی نیک آدمی تھا،
اس نے ایک مشت خاک لے کر اس پر:
وَمَا رَمَیْتَ … تا … سَمیعٌ عَلِیمٌ ( 7-8)
اِذَا زُلْزِلَتِ … تا … النَّاسُ اَشْتَاتًا (6-1-99)
پڑھ کر ان کے پڑائو میں ڈلوا دی تو وہ آپس میں لڑ کر بھاگ گئے۔ (جاری ہے)
Prev Post
Next Post