عمران پی ایم سیکریٹریٹ میں رہیں گے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہےکہ عمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کےمکان نمبرایک میں رہیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ پرائم منسٹرہاؤس کی کالونی میں عمران خان کے لیے گھر تیار ہوگیا ہے، عمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کےمکان نمبرایک میں رہیں گے، میں عمران خان کے ساتھ رہوں گا، یہ رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری کی ہے اور مکان کی سیکیورٹی کلیرنس کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جمعہ کو بھی عمران خان آئےتو انہیں دھکے پڑے ہیں، یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، مجھے فوری طور پر ایس ایس پی سیکیورٹی سے بات کرنی پڑی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More