شنگھائی تعاون تنظیم کی فوجی مشقیں آج شروع ہوں گی

0

بیجنگ ( ایجنسیاں)شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے تحت روس میں آج سے شروع ہو نگی ،یہ مشقیں 10روز تک جاری رہیں گی،بھارت اور پاکستان کے100،100فوجی اہلکا شیلیا بنسک پہنچ گئے۔ مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک روس،چین ،جمہوریہ کرغیز، قازیکستان، تاجکستان اور ازبکستان حصہ لینگے۔امن مشقیں ایس سی او کے چین میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے تین ماہ بعد منعقد ہو رہی ہے،مشقوں کے موقع پر فوجی حکام تعاون کو فروغ دینے، نظریاتی دہشتگردی کو پھیلنے سے روکنے اور دہشتگردی اور انتہا پسندی کو سہولتیں فراہم کرنے والے عناصر کے خاتمہ کیلئے تبادلہ خیال کرینگے۔ روس کے مرکزی فوجی ڈسٹرکٹ پریس آفس کے مطابق مشقوں میں ایس سی او ممالک کے3ہزار فوجی ، 500جنگی اور فوجی گاڑیاں اور ہتھیار حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت اور پاکستان کے فوجی دستے کسی فوجی مشق میں مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More