عمران کی ہسپتال منتقلی کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کاامکان ختم
دوسری بار بھی کیس مقرر نہ ہوسکا
سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کا امکان ختم ہوگیا۔عظمیٰ خان کی دوسری درخواست پر بھی کیس مقرر نہ ہوسکا، توہین عدالت کا معاملہ 16 ستمبر کو مرکزی کیس کے ساتھ بینچ طے کرے گا۔
ذرائع کے مطابق عدالتِ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت پہلے ہی 16 ستمبر کے لیے مقرر کی جا چکی ہے اور مقررہ پالیسی کے تحت ہر مقدمہ اپنی باری پر ہی سماعت کے لیے لگایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ طے شدہ پالیسی کے تحت ہر مقدمہ اپنی مقررہ باری پر ہی سماعت کے لیے فکس کیا جاتا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ میں توہینِ عدالت کی پہلے ہی 94 درخواستیں زیرِ التوا ہیں، جس کے باعث عظمیٰ خان کی فوری سماعت کی استدعا قابلِ پذیرائی نہیں ۔