پی سی بی کے فیصلے پر مصباح الحق ناراض، سلیکشن کمیٹی چھوڑ دی
پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کیے بغیر 6 کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجا، جس پر مصباح الحق نے تحفظات کا اظہار کیا۔
فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعض فیصلوں اور طریقہ کار سے خوش نہیں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے معاملے پر مصباح الحق اور بورڈ کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کیے بغیر 6 کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجا، جس پر مصباح الحق نے تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب کے معاملے میں سلیکشن کمیٹی کو اعتماد میں نہ لینا مصباح الحق کے استعفے کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق کپتان بورڈ کے اس طرزِ عمل سے ناراض تھے اور اسی بنا پر انہوں نے سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
مصباح الحق کے استعفے کے بعد قومی ٹیم کی سلیکشن کے عمل اور سلیکشن کمیٹی کے آئندہ کردار کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔