بادشاہ چارلس کو پاکستانی کرکٹرز کے دستخط والا بیٹ پیش

پاکستانی ٹیم کی بادشاہ چارلس سے ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی، جہاں برطانوی بادشاہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور حکام سے گفتگو کی۔

September 3, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا ایکس

فوٹو سوشل میڈیا ایکس

پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات کے دوران انہیں کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی بیٹ بطور تحفہ پیش کیا۔

پاکستانی ٹیم کی بادشاہ چارلس سے ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی، جہاں برطانوی بادشاہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور حکام سے گفتگو کی۔

تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں کے دستخط شدہ خصوصی بیٹ کو بادشاہ چارلس کو پیش کیا گیا۔

بیٹ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بادشاہ چارلس کو پیش کیا۔ اس موقع پر بادشاہ چارلس نے محسن نقوی سے دریافت کیا کہ آیا یہ بیٹ پاکستانی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے جواب دیا کہ یہ بیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے برطانوی بادشاہ کیلئے خصوصی تحفہ ہے۔

ملاقات کے دوران بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم حکام کے ساتھ خوشگوار انداز میں گفتگو بھی کی۔