پنجاب میں کرپشن کے لیے کوئی گنجائش،پناہ اور رعایت باقی نہیں،وزیراعلیٰ

عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہو گا،کسی کو کھانے نہیں دوں گی، مریم نواز

September 3, 2026 · قومی

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے لیے اب کوئی گنجائش، کوئی پناہ اور کوئی رعایت باقی نہیں۔ کرپشن اور رشوت کے ناسور پر آہنی ہاتھ ڈال دیا ہے، زیرو ٹالرنس کا حکم دے دیا گیا ہے

مریم نواز نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نشاندہی کے لیے خصوصی خفیہ سیل قائم کر دیا گیا ہے، جس کی رپورٹ براہِ راست مجھے دی جا رہی ہے۔ عوام کی شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1350 قائم ہے، شکایت کنندہ کا نام مکمل خفیہ رکھا جائے گا اور ہر شکایت پر کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عہدہ، تعلق یا سفارش کسی کو نہیں بچا سکے گی، لوٹی ہوئی رقم کی مکمل ریکوری تک کارروائی ختم نہیں ہوگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، کسی کو کھانے نہیں دوں گی۔