سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 39 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 466 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

September 4, 2026 · کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے ہوگئی
عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 39 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 466 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 344 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 208 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 117 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 161 روپے کی ہوگئی۔