جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنایا:ایرانی حکام
ایرانی بریگیڈیئر جنرل کا جنگ میں امریکی طیاروں اور ڈرونز سے متعلق دعویٰ سامنے آگیا
فائل فوٹو
ایرانی بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے دوران ایران کے فضائی دفاع نے امریکا کے 370 طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنایا۔
بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے کہا کہ فضائی دفاع نے طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنا کر دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا، جبکہ امریکا کے متعدد طیاروں اور ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
ایرانی بریگیڈیئر جنرل کے مطابق دوسری جنگ سے قبل ایران نے اپنے فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط کیا تھا۔ گزشتہ دو روز کے دوران خلیج فارس میں امریکی MQ-9 اسٹریٹجک ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
محمد صادقیان نے کہا کہ حالیہ جنگ کے تجربات کی روشنی میں ایران کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔