سعودی ویزا کے نام پر شہری سے 7.6 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزمان گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

September 4, 2026 · قومی
سعودی ویزا کے نام پر شہری سے 7.6 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزمان گرفتار

سعودی ویزا کے نام پر شہری سے 7.6 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہری سے سعودی عرب کا ورک ویزا اور اقامہ دلوانے کے نام پر 7 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 223/2026 شہری کی شکایت پر درج کی گئی تھی۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے شہری سے اس کے بھائی کے لیے سعودی عرب کا ورک ویزا اور اقامہ دلوانے کے عوض مذکورہ رقم وصول کی۔ ایف آئی آر کے مطابق رقم وصول کرنے کے باوجود ملزمان نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور رقم واپس کرنے سے بھی انکار کردیا۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم نے دونوں نامزد ملزمان محمد شہزاد احمد بھٹی اور حبیب الرحمٰن کو گرفتار کیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔