ہاکی:پاکستان کی قازقستان کے خلاف 15 گول سے شاندار فتح
عبدالسامی، رانا ولید اور ندیم خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے گول اسکور کیے، جبکہ قومی ٹیم نے مخالف دفاع کو مسلسل مشکلات میں مبتلا رکھا۔
قوٹو سوشل میڈیا (فیس بک)
جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کو صفر کے مقابلے میں 15 گول سے شکست دے دی۔
چین میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے پول بی کے میچ میں پاکستان مینز ٹیم نے قازقستان کے خلاف کھیل کے آغاز ہی سے دباؤ برقرار رکھا اور مسلسل گول اسکور کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسامی، رانا ولید اور ندیم خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے گول اسکور کیے، جبکہ قومی ٹیم نے مخالف دفاع کو مسلسل مشکلات میں مبتلا رکھا۔
دوسری جانب ویمنز چیلنجر پول میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہانگ کانگ چائنا کو 2-0 سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے دونوں گول شارقہ نے اسکور کیے اور ٹیم کو اہم کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یوں جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیموں نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کرکے ایونٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم اٹھایا۔