اماراتی صدر نے عبدالرحمن القرضاوی کی سزا معاف کردی
عبدالرحمن یوسف القرضاوی کو جمعہ کے روز صدارتی معافی دی گئی۔
فائل فوٹو
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے معروف عالمِ دین اور شاعر عبدالرحمن یوسف القرضاوی کی سزا معاف کردی۔
اماراتی سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق عبدالرحمن یوسف القرضاوی کو جمعہ کے روز صدارتی معافی دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق عبدالرحمن القرضاوی کو لبنان سے متحدہ عرب امارات حوالگی کے بعد 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم سزا سنائے جانے کے تقریباً ایک ہفتے بعد صدرِ امارات نے ان کی سزا معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔
عبدالرحمن یوسف القرضاوی معروف مذہبی اسکالر یوسف القرضاوی کے صاحبزادے ہیں۔ وہ شاعر اور مذہبی عالم کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
صدارتی معافی کے بعد ان کے خلاف سنائی گئی قید کی سزا ختم کردی گئی ہے۔