ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.1 اوورز میں 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی ۔
فائل فوٹو
دبئی : ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.1 اوورز میں 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، بھارت ویمن کرکٹ ٹیم نے 56 رنز کا ہدف9ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
شری چرانی اور پریما راوت نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کو معمولی اسکور پر محدود کر دیا اور دونوں نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت پاکستان ٹیم 18 اعشایہ ایک اوور میں 55 رنز بنا سکی۔
شوال ذوالفقار نے 14 اور منیبہ علی نے 13رنز بنائے، بقیہ بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکیں، یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن کا کم ترین اسکور ہے۔
اس سے قبل پاکستان ویمن نے بھارتی ویمن کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں کی کپتانوں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا۔
پاکستان اور بھارت نے گروپ میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
بھارت سیمی فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ پاکستان کا سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بھارت کے خلاف یہ اہم میچ تھا۔