کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی 7 بوگیاں کوٹری کے قریب پٹری سے اتر گئیں

کوٹری کے قریب مال گاڑی کے حادثے میں اپ ٹریک بند اور ایک ریلوے ملازم جاں بحق ہوگیا۔

September 6, 2026 · قومی
کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی 7 بوگیاں کوٹری کے قریب پٹری سے اتر گئیں

کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی 7 بوگیاں کوٹری کے قریب پٹری سے اتر گئیں

کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی 7 بوگیاں کوٹری کے قریب پٹری سے اتر گئیں، ٹرین کی زد میں آکر ایک ریلوے ملازم جاں بحق ہوگیا۔ ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کوئلے سے لدی ہوئی تھی، حادثے کے بعد اپ ٹریک بند ہوگیا،

بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام جاری ہے جب کہ ڈاؤن ٹریک ٹریفک کے لیے بحال ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کوٹری میں مال بردار گاڑی کی 7 بوگیاں پٹری سے اتریں، حادثہ 4 بجے پیش آیا،

5 بجے کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ ہوگئی، رات 12 بجے تک ٹریک بحال ہونے کی توقع ہے۔ ترجمان ریلوے نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں ایک ریلوے ملازم جاں بحق ہوا ہے۔