ایران میں موجودہ حکومت کا خاتمہ قریب ہے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ ایران نے حملہ کیا تو شدید دھچکا لگے گا۔

September 6, 2026 · بام دنیا
ایران میں موجودہ حکومت کا خاتمہ قریب ہے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰ

ایران میں موجودہ حکومت کا خاتمہ قریب ہے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران میں موجودہ حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کابینہ کے اجلاس میں ان کی تقریر کا ایک اقتباس شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران میں یہ حکومت اس کا خاتمہ قریب ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران اسرائیل پر حملہ کرنے سے پرہیز کر رہا ہے اور مزید کہا کہ اگر اس نے حملہ کرنے کی غلطی کی تو اسے ایسا دھچکا لگے گا جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا۔

اس سے قبل نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت اور تمام متعلقہ ادارے ایران کی حکومت کو گرانے اور اسے شکست دینے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایران کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میری ہدایت پر تمام ادارے فعال ہیں اور اسرائیلی پائلٹس کسی بھی وقت ایران کے اندر کارروائی کے لیے پہنچ سکتے ہیں۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے تمام متعلقہ ادارے ایرانی حکومت کو شکست دینے اور اسے ختم کرنے کے لیے متحرک ہیں۔ غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اس وقت غزہ کے 60 فیصد علاقے پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور اسرائیلی افواج مزید آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں اسرائیل کا بنیادی مقصد حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا اور علاقے کو غیر عسکری بنانا ہے۔