شعیب اختر نے بابر اعظم کو اپنی فہرست سے نکال دیا،تین کھلاڑیوں کی حمایت
شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے کیریئر کو بچانا چاہتے ہیں، کیونکہ ان تینوں کھلاڑیوں میں پاکستان کے لیے مزید بہت کچھ کرنے کی صلاحیت موجود ہے
ئ
سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم میں ممکنہ تبدیلیوں پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان اور ملک کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھنے والے کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کی حمایت کی ہے۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ موجودہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور ٹیم کے موجودہ ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے کیریئر کو بچانا چاہتے ہیں، کیونکہ ان تینوں کھلاڑیوں میں پاکستان کے لیے مزید بہت کچھ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
شعیب اختر کی جانب سے دی گئی فہرست میں سابق کپتان بابر اعظم کا نام شامل نہیں تھا، جو اس وقت ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔
بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکے تھے، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں ان کی بیٹنگ بھی توقعات کے مطابق نہ رہی اور انہوں نے دونوں اننگز میں بالترتیب 8 اور 6 رنز بنائے۔
دوسرے ٹیسٹ میں کم اسکور کے بعد بابر اعظم پر تیسرے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے کا دباؤ مزید بڑھ گیا تھا۔