اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس 166141 پر آگیا
گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 3078 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
فائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی منفی رجحان برقرار رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 2500 سے زائد پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 66 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 3078 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مسلسل منفی رجحان کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے اور کاروباری سرگرمیوں پر دباؤ برقرار ہے۔