عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی اونس 4360 ڈالر ہوگیا
دسمبر میں ترسیل کے لیے سونے کے معاہدے 4 ہزار 399 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی اونس 4360 ڈالر ہوگیا
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ سیشن میں چھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد قیمتی دھات کی قیمت میں تیزی سے بحالی ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2.3 فیصد اضافے کے بعد 4 ہزار 360 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ دسمبر میں ترسیل کے لیے سونے کے معاہدے 4 ہزار 399 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کی اہم وجوہات میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ شامل ہیں۔
توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی اور شرح سود سے متعلق خدشات میں تبدیلی آئی ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دیتے ہیں، جس سے قیمتی دھات کی طلب اور قیمت میں مزید اضافہ ہوا۔