پی ٹی آئی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز پر محمود اچکزئی کا صاف انکار

27 ستمبر کا مارچ مؤخر نہیں ہوگا، اپنے موقف پر قائم ہیں، اچکزئی

September 25, 2026 · قومی

محمود خان اچکزئی، پی ٹی آئی لانگ مارچ کے معاملے پر اپنے مؤقف پر قائم

پی ٹی آئی قیادت نے اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی کو لانگ مارچ اکتوبر تک ملتوی کرنے کی تجویز پیش کردی تاہم اچکزئی نے اسے ملتوی کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ موقف پر قائم ہیں مارچ ملتوی نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی قیادت نے قائد حزب اختلاف  سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی تجویز سے انہیں آگاہ کیا، جس میں مارچ ملتوی کرنے کا کہا گیا ہے۔