عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ 103 ڈالر سے تجاوز
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی 34 سینٹ مہنگا ہوکر 89 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ 103 ڈالر سے تجاوز
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 14 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 103 ڈالر 73 سینٹ ہوگئی۔ دوسری جانب امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی 34 سینٹ مہنگا ہوکر 89 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی آمادگی کی تردید کو قرار دیا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت رواں ماہ تقریباً 14 فیصد اضافے کی طرف بڑھ رہی ہے، جو جولائی کے بعد کسی ایک ماہ میں سب سے نمایاں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی اس ماہ تقریباً 4 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔