سعودی طبی عملے کی اراکین اسرائیلی خواتین کے سامنے بھی پردے میں رہیں

تبوک ایئر پورٹ پر غیر معمولی مناظر، پیشہ وارانہ فرض کی مثال قائم کردی، زخمی پائلٹس اسپتال منتقل

September 30, 2026 · اہم خبریں
تبوک ایئرپورٹ پر سعودی طبی عملہ اسرائیلی مسافروں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے

تبوک ایئرپورٹ پر سعودی طبی عملہ اسرائیلی مسافروں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے

سعودی عرب کے شہر تبوک میں فلائی دبئی کی ہنگامی طور پر اتاری جانے والی پرواز کے اسرائیلی مسافروں کو سعودی طبی عملے نے فوری طبی امداد فراہم کی۔

اس واقعے کے دوران سعودی طبی عملے کی خواتین اسرائیلی خاتون مسافروں کے علاج معالجے کے دوران بھی مکمل پردے میں رہیں۔

ذرائع کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے بعد سعودی حکام نے تصدیق کی کہ ہوائی اڈے پر مسافروں کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ دونوں زخمی پائلٹس کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس واقعے سے چند گھنٹے قبل ان مسافروں کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ بحفاظت زمین پر اتر سکیں گے یا نہیں۔

اس واقعے کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سعودی طبی عملے نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے مسافروں کی دیکھ بھال کی اور انسانی ہمدردی کی ایک منفرد مثال قائم کی۔