سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر، فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہوگئی۔
سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر، فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونا مزید سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 161 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
عالمی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی اور ایک تولہ چاندی 50 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 528 روپے کی ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔ 24 قیراط سونا فی تولہ 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 686 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی تھی۔
گزشتہ روز 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3 ہزار 379 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 91 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 578 روپے ہوگئی تھی۔