پاکستان کے دورے سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا،2 اہم کھلاڑی ٹی20 سیریز سے باہر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی20 میچز 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

October 2, 2026 · اسپورٹس
پاکستان کے دورے سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا،2 اہم کھلاڑی ٹی20 سیریز سے باہر

پاکستان کے دورے سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا،2 اہم کھلاڑی ٹی20 سیریز سے باہر

پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم کو انجریز کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، دو اہم کھلاڑی پاتھم نشانکا اور وانندو ہسارانگا سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق پاتھم نشانکا دائیں ٹانگ کی تکلیف کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جبکہ وانندو ہسارانگا کمر کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی بعد میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے دستیابی کا امکان موجود ہے، تاہم ان کی حتمی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی20 میچز 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے بعد پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا انعقاد ہوگا۔ یہ سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز میں میزبان پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔