پاکستان بھارت بڑا ٹاکرا، ایشین گیمز کا فائنل آج ہوگا

فائنل مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔

October 3, 2026 · اسپورٹس
پاکستان بھارت بڑا ٹاکرا، ایشین گیمز کا فائنل آج ہوگا

پاکستان بھارت بڑا ٹاکرا، ایشین گیمز کا فائنل آج ہوگا

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں دونوں روایتی حریف ٹائٹل کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔

فائنل مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فیصلہ کن مرحلے میں جگہ بنائی۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم بھی سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے فائنل تک پہنچی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اہم مقابلے کے باعث شائقین کرکٹ کی نظریں ایشین گیمز کے فائنل پر مرکوز ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ مقابلہ ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں سونے کے تمغے کے لیے ہوگا۔