فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 138 ڈالر کا ہوگیا۔
October 3, 2026 · کامرس
فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کمی ہوئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 687 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 138 ڈالر کا ہوگیا۔