ایشین گیمز فائنل، بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے دی

حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 96 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے

October 3, 2026 · اسپورٹس
ایشین گیمز فائنل، بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے دی

ایشین گیمز فائنل، بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے دی

ایشین گیمز کے کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 6 وکٹوں پر 192 رنز بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ تلک ورما نے صرف 22 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شیوم دوبے نے 27 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 96 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ صائم ایوب نے 29 جبکہ معاذ صداقت نے 23 رنز بنائے، تاہم پاکستان مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکا۔

بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پاکستان کی طرف سے ارافت منہاس اور احمد دانیال نے بھی 2،2 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔