بہاولپور میں شوہر نے بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔
October 3, 2026 · جرم وسزا
بہاولپور میں شوہر نے بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
بہاولپور: تھانہ حاصل پور صدر کی حدود چک 77 فتح میں گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔
خاتون کی لاش ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے سمیت قانونی کارروائی شروع کردی۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔