راولپنڈی میں ٹرک کی ٹکر، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حریم شہزادی اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا
راولپنڈی میں ٹرک کی ٹکر، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
راولپنڈی کے علاقے روات میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حریم شہزادی اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔