گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کیلئے دو ڈچ کوچز پاکستان پہنچ گئے
دونوں کوچز کا تجربہ اور فنی مہارت قومی سطح کی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کیلئے دو ڈچ کوچز پاکستان پہنچ گئے
پاکستان کی گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کے لیے نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے دو کوچز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ڈچ کوچز رچرڈ سنائیر اور رابرٹ جسٹس تربیتی کیمپ کے دوران نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ اور تربیت کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق دونوں کوچز کا تجربہ اور فنی مہارت قومی سطح کی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
رچرڈ سنائیر اور رابرٹ جسٹس کی خدمات کو پاکستان میں خواتین کی ہاکی کے فروغ اور مستقبل میں گرلز ہاکی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہم قرار دیا جارہا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دونوں ڈچ کوچز کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی موجودگی سے نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تربیتی طریقوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔