آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، کیمرون گرین جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
گرین سیریز کے آئندہ میچز میں بطور بلے باز ٹیم کو دستیاب ہوسکتے ہیں، تاہم ان کے بولنگ کرنے کے امکانات انتہائی کم بتائے جارہے ہیں۔
آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، کیمرون گرین جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین پیٹ کی تکلیف کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ گرین سیریز کے آئندہ میچز میں بطور بلے باز ٹیم کو دستیاب ہوسکتے ہیں، تاہم ان کے بولنگ کرنے کے امکانات انتہائی کم بتائے جارہے ہیں۔
کیمرون گرین کو پوچفسٹروم میں آخری ایک روزہ میچ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہیں کوربن بوش کے خلاف مختصر اسپیل کے دوران پیٹ پر گیند لگی، جس کے بعد انہوں نے چھکا بھی لگایا لیکن اگلی ہی گیندوں میں آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ کے مطابق گرین کی صحت یابی کا عمل اطمینان بخش انداز میں جاری ہے، تاہم ٹیم ان کی واپسی کے معاملے میں کسی قسم کا خطرہ مول لینے کے لیے تیار نہیں۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اگر گرین سیریز کے دوران واپس آتے ہیں تو فی الحال ان کی توجہ صرف بیٹنگ پر ہوگی۔
کیمرون گرین کی عدم دستیابی آسٹریلیا کے لیے اہم نقصان سمجھی جارہی ہے کیونکہ وہ حالیہ میچز میں عمدہ فارم کا مظاہرہ کررہے تھے۔