دورہ پاکستان سے قبل سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کو دھچکا، کپتان مستعفی

اب ٹیم کی قیادت نئی نسل کو منتقل کرنے کا وقت آگیا ہے، تاہم وہ بطور کھلاڑی سری لنکا کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

October 8, 2026 · اسپورٹس
دورہ پاکستان سے قبل سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کو دھچکا، کپتان مستعفی

دورہ پاکستان سے قبل سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کو دھچکا، کپتان مستعفی

کولمبو: پاکستان کے دورے سے قبل سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے، دھننجایا ڈی سلوا نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق دھننجایا ڈی سلوا نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ٹیم کی قیادت نئی نسل کو منتقل کرنے کا وقت آگیا ہے، تاہم وہ بطور کھلاڑی سری لنکا کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

سری لنکا کرکٹ نے دھننجایا ڈی سلوا کی قیادت اور ٹیم کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے بطور کھلاڑی ان کی دستیابی کا خیر مقدم کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق دھننجایا ڈی سلوا نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔

دھننجایا ڈی سلوا کے مستعفی ہونے کے بعد کوشال مینڈس کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ سری لنکا کرکٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔