معاذ صداقت کے منفرد چھکے کا چرچا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں معاذ صداقت نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔

October 10, 2026 · اسپورٹس
معاذ صداقت کے منفرد چھکے کا چرچا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

معاذ صداقت کے منفرد چھکے کا چرچا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے نوجوان بلے باز معاذ صداقت نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر لی۔ ان کے ایک منفرد چھکے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں معاذ صداقت نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔

 

معاذ نے اپنے کیریئر کی دوسری ہی گیند پر سری لنکن فاسٹ بولر ایشان مالنگا کی آف اسٹمپ سے باہر پڑنے والی فل لینتھ گیند پر بغیر گیند کو دیکھے شاندار چھکا لگا دیا۔ ان کے اس منفرد انداز نے میدان میں موجود تماشائیوں کو خوب محظوظ کیا۔

نوجوان بلے باز نے اسی اوور میں ایک اور چھکا لگا کر اپنی جارحانہ بیٹنگ کا ثبوت دیا۔ ان کے دلکش شاٹس نے میچ میں سنسنی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اعتماد اور صلاحیتوں کو بھی نمایاں کیا۔